• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ، واجبات کی عدم ادائیگی، مختلف سرکاری محکموں کی بجلی منقطع

 سانگھڑ(نامہ نگار) حیسکو سانگھڑ نے 21 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر محکمہ ایری گیشن،سیڈا،ایجوکیشن اور سول اسپتال کی بجلی منقطع کردی ہے، حیسکو سانگھڑ کے ڈویژنل انجینئر محمد مٹھل شیخ نے بتایا ہے کہ حیسکوکے محکمہ ایری گیشن کی جا نب ایک کروڑ 50 لاکھ روپے، سیڈا کی جانب 7 کروڑ روپے، محکمہ ایجوکیشن کی جانب 8 کروڑ روپے اور سول اسپتال سانگھڑ کی جانب 4 کروڑ30 لاکھ روپے بقایاجات ہیں اور ان محکموں کو با ر بار ادائیگی سے متعلق نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں لیکن ان محکموں کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی جس پر حیسکو کو انتہائی کارروائی کرنی پڑی ۔  انہوں نے کہا کہ بقایا جات کی ادائیگی تک ان محکموں کی بجلی بحال نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب مذکورہ محکموں کی بجلی منقطع ہونے کے باعث سول اسپتال سانگھڑ میں داخل مریضوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اسپتال میں بلڈ ٹیسٹ نہیں ہوسکے۔ سول اسپتال کی رہائشی کالونی سے ٹرانسفارمرز  اتار کر لے جانے کے باعث علاقہ مکینوں نے روزہ اذیت کے ساتھ گذارا ۔محکمہ سیڈا اور ایری گیشن کی بجلی منقطع ہونے سے اہم نہروں میں زرعی پانی نہیں پہنچایا جاسکا جس سے کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی محکمہ حیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی منقطع ہونے سے عوام کو لاحق ہونے والی تکالیف کے مذکورہ محکمے ذمہ دار ہیں جو انتباہ کے باوجود ادائیگی کے ضمن میں سنجیدگی اختیار نہیں کرتے ۔  
تازہ ترین