• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کا آج شام 5 بجے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر نے آج شام 5 بجے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی اجتماع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آج پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی اجتماعات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہر کی پی ٹی آئی کی تنظیم احتجاج کی جگہ کا اعلان خود کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا، میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید