• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور بنگلادیش میچ پر آفریدی کی رائے پر ڈیوڈ لائیڈ کا ردّ عمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے میچ میں امپائرز کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر اب بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 2 نومبر کو کھیلے گئے بھارت اور بنگلادیش کے میچ پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ردعمل کو  کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے ردّ عمل کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے بھارت اور بنگلادیش کے میچ پر کہا تھا کہ آئی سی سی بھارت کو کسی بھی طرح سیمی فائنل میں پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر، کوچ اور کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کے بیان کو طاقتور قرار دیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے لکھا کہ آئی سی سی کے احکامات نے امپائرز کو بیکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید