• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین : کورونا کیسز6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

چین میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کیسز6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 600 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چین میں گزشتہ روز مئی کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، تقریباً نصف کورونا کیسز مینوفیکچرنگ مرکز گوانگ ڈونگ صوبے میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ژینگزو میں دنیا کی سب سے بڑی آئی فون فیکٹری کورونا پابندیوں کی زد میں ہے۔



امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے کہا ہے کہ کورونا پابندیوں کے باعث صارفین کو اپنے آرڈرز موصول ہونے میں تاخیر کاسامنا کرنا پڑے گا۔

صحت سے مزید