وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔
مصر کے شہر شرم الشیخ میں کوپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کے دوران تعاون کرنے پر عالمی ادارہ صحت اور دیگر اداروں کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعلظم پاکستان نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان دوسرے ملکوں کی نسبت زیادہ متاثر ہوا ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا دورہ پاکستان ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ لاکھوں سیلاب متاثرین کو سردیوں میں گرم کپڑوں کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں آج بھی پانی کھڑا ہے، سیلاب سے نقصانات کا تازہ ترین اندازہ 30 ارب ڈالر ہے۔