• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو—عاقب جاوید
فائل فوٹو—عاقب جاوید

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے حوالے سے محمد حارث کو بطور اوپنر کھلانے کا مشورہ دیا ہے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ میں سیمی فائنل میں پاکستان کو فیورٹ قرار دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچتی ہیں تو سب برابر ہو جاتی ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیلتے ہوئے آتے ہیں، مگر سیمی فائنل ہار جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ محمد حارث کو صرف اوپنر کھلانے سے اچھا ٹوٹل بن سکتا ہے، پاکستان کے پاس 4 ایسے بولر ہیں جو تیز رفتاری سے بولنگ کرتے ہیں۔

سابق کرکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سڈنی کی پچ ایسی نہیں لگ رہی کہ کم اسکورنگ میچ ہو، پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرے اور اسکور کا دفاع کرے تو جیت سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج پہلے سیمی فائنل میں سڈنی میں مدِ مقابل ہوں گی۔

بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل جمعرات کو ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔

سیمی فائنل میں کامیاب ہونے والی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں کھیلیں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید