وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم برطانیہ میں دو دن قیام کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔
دو روزہ دورے کے دوران شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز سے سیاسی صورتحال اور عمران خان کے لانگ مارچ پر مشاورت کریں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینےکی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا باربار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے۔
بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے نوشمان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے جس کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ کے خلاف نظرثانی اپیل پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے مخالفت کردی۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں سے سیکیورٹی فورسزکا فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی شہید ہو گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ جسٹس مندوخیل نے سماعت سے معذرت کی ہے اور اختلافی نوٹ میں افسوسناک بات لکھی ہے۔
دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی جگر گوشہ رسولﷺ بی بی فاطمہ الزہرہ سلام اللہ کا یوم وصال انتہائی عقیدت سے منایا گیا۔
سیرین ایئر کی پرواز کے کراچی کے مسافر 16 گھنٹے کے انتظار کے بعد مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے پابند ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت اور آئین میں جنگ جاری ہے، جیت آئین کی ہوگی۔
وزارت مذہبی امور نے اسپانسر شپ حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔
الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف درخواست کی گزشتہ روز کی سماعت کے حکم نامے میں جسٹس جمال مندوخیل نے الگ سے اختلافی نوٹ تحریر کر دیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر بینچز ایسے ہی بنتے اور ٹوٹتے رہیں گے تو ادارے کی ساکھ ختم ہوگی، ون مین شو چلایا جا رہا ہے، عوام تسلیم نہیں کرے گی۔
آج سماعت شروع ہوئی تو جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اس کیس میں جو بھی بینچ ہو، ایسا فیصلہ آئے جو سب کو قبول ہو۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نےسوشل میڈیا پر شوہر، عصر ملک کی تعریف کرتے ہوئے اُن کی سب سے بہترین عادت کی سے متعلق بتایا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس کے فیصلے پر سرکلر جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ قانونی طور پر لاگو نہیں ہوتا۔