• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی بابراعظم اور پوری ٹیم کو مبارکباد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ عظیم فتح پر بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارک ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید