وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں اسلامک بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا، فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لی جائیں گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے فیصلہ دیا تھا معیشت کو سود سے پاک کیا جائے، پچھلے ہفتوں اس پر تفصیل سے بات ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک سے روڈ میپ ڈسکس کیا۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، فیصلے کرنے کا معیار قرآن وسنت ہے۔