• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی انگلینڈ میں شاہ چارلس کو انڈہ مارنے کی کوشش، ایک شخص گرفتار

شاہ چارلس - فوٹو: سوشل میڈیا
شاہ چارلس - فوٹو: سوشل میڈیا

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کو آج اس وقت ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ شمالی انگلینڈ کے شہر یارک پہنچے جہاں ایک احتجاج کرنے والے شخص نے ان کی جانب انڈہ اچھالا اور چند غیر مہذبانہ جملے بھی ادا کیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شاہ چارلس پر انڈہ مارنے کی کوشش کے موقع پر ملکہ کمیلا پارکر ان کے ساتھ موجود تھیں اور دونوں ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ 

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اس دوران مذکورہ بالا شخص نے متعدد انڈے انکی جانب پھینکے جو کہ انھیں، ان کی اہلیہ یا ساتھ موجود کسی مہمان کو تو نہیں لگے لیکن قریب ہی زمین پر گر کر ٹوٹ گئے۔

اس دوران شاہ چارلس نے یہ منظر بغور دیکھا اور پھر وہ وہاں موجود لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ لہرا کر خیرمقدمی نعروں کا جواب دیتے رہے۔ 

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے انڈہ پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید