• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور بھارت کے مابین مشترکہ ہتھیار سازی پر بات چیت

کراچی(نیوز ڈیسک) روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جدید ہتھیاروں کی مشترکہ تیاری کے حوالے سے انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ماسکو اور نئی دہلی اپنے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔رواں برس روسی وزیر خارجہ لاوروف کی بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ پانچویں ملاقات تھی۔روسی خبر رساں ایجنسی کی اطلاع کے مطابق لاوروف کا کہنا تھا، "ہم نے فوجی تکنیکی تعاونبشمول جدید ہتھیاروں کی صورت حال اور تیاری امکانات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔" تاس نے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔لاوروف کا کہنا تھاکہ دونوں مملک اپنے تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں اور جوہری توانائی اور خلائی سفر جیسے شعبوں میں بھی زیادہ قریبی تعاون کرنا چاہتے ہیں۔بھارت دہائیوں تک روسی فوجی ساز و سامان پر انحصار کرتا رہا ہے۔ جب کہ روس بھارتی دواؤں اور طبی مصنوعات کا چوتھا سب سے بڑی مارکیٹ بھی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید