• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران بارش کا کتنا امکان ہے؟

ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم، فائل فوٹو
ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم، فائل فوٹو 

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء کے دوسرے سیمی فائنل کا آغاز ایڈیلیڈ میں وہاں کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

موسمیاتی رپورٹ کےمطابق، آج ایڈیلیڈ کا درجہ حرارت تقریباً 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے اور ہوا کی رفتار تقریباً 21 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایڈیلیڈ میں شام کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گاجبکہ میچ کے دوران بارش کا امکان صرف 20فیصد ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کا بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

آسٹریلوی محکمۂ موسمیات نے اتوار کو میلبرن میں 95 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ورلڈ کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اتوار کو میچ مکمل نہ ہونے کی صورت میں پیر کو ریزرو ڈے پر میچ مکمل ہوگا۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید