• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 3 نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے تینوں ججز سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی خالی نشست پر جسٹس عامر فاروق کو تعینات کیا گیا ہے جن کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سفارش کی گئی تھی۔

جسٹس عامر فاروق نے آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا حلف اٹھا لیا ہے۔

ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے حلف لیا۔

قومی خبریں سے مزید