• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل میں بہترین فاسٹ بولنگ کا زبردست بیٹنگ سے مقابلہ، ہیڈن

میلبورن (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ میلبورن فائنل میں پاکستان کی بہترین فاسٹ بولنگ اور انگلینڈ کی بیٹنگ کا مقابلہ ہے۔ میلبورن میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹورنامنٹ سے پہلے فیورٹ تھی اور اب وہ فائنل میں ہے۔ ہمارے پاس 4 بہترین فاسٹ بولرز اور کل ملا کر 7 بولنگ آپشن ہیں۔ بابر اعظم دباؤ کا شکار تھے لیکن اس نے سیمی فائنل میں وہ کیا جو وہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ بابر اعظم اور رضوان کی کیمسٹری زبردست ہے۔