• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر محمود کا انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کیساتھ بھی کام کرنیکا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امکان ہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ اظہر محمود آئندہ ماہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ اس بارے میں باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان شاہینز مسلسل تیسرے سال آسٹریلوی شہر ڈارون میں14 سے 24اگست تک ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پہلا میچ 14 اگست کو پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ہوگا۔ اس ایونٹ میں کل 11 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 2023 میں پاکستان شاہینز نے فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ پچھلے سال سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔