کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین ٹی ٹوئنٹی بولنگ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ ٹاپ 30 میں پاکستان کی کوئی بیٹر شامل نہیں ہے۔ بیٹرز میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کی سمریتی مندھنا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئیں۔ آل راونڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز پہلے اور پاکستان کی فاطمہ ثنا 13ویں نمبر پر ہیں۔