کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی،جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔منگل کو پاکستان نے اپنے پانچویں میچ میں مالدیپ کو بھی39 - 49 سے شکست دے دی، پاکستان پول بی میں دس پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔چیمپئن شپ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔