• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے انٹرویو لینے والی جرمن ٹی وی اینکر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی اینکر تنقید کی زد میں ہیں۔

عمران خان کا انٹرویو لینے کے بعد سے میلیسا چان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں۔

جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان کا کہنا ہے کہ میں کسی بھی خبر پر کمنٹ کا آپشن آن نہیں کرتی کیونکہ مجھے جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور اس اس سے نمٹنے کا یہی طریقہ ہے۔


واضح رہے کہ جرمن ٹی وی اینکر نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد کے باعث گئے اقتدار کی واپسی کے لیے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں ۔ کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے ؟

عمران خان نے اس سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی ۔افسوس کہ اپنے دورمیں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہیں کرسکا۔

قومی خبریں سے مزید