• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن ٹی وی اینکر کے سخت سوالات، عمران کا براہ راست جواب دینے سے گریز

لاہور(جنگ نیوز)جرمن ٹی وی اینکر کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سخت سوالات کیے گئے جن کا عمران خان براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے رہے۔اینکر نے سوال کیا کہ آپ تحریک عدم اعتماد سے گئے اقتدار کی واپسی کیلئے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کرکے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے؟عمران خان نے سوال کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا اور بولے کہ پرامن احتجاج آئینی حق ہے۔ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی، پی ٹی آئی کے ارکان خریدے گئے، انہیں مذہب کی بنیاد پر قتل کرنے کی سازش کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید