• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول دھماکا: عمران خان کا ترک صدر سے اظہارِ یکجہتی

استنبول دھماکا: عمران خان کا ترک صدر ایردوان اور عوام سے اظہارِ یکجہتی
استنبول دھماکا: عمران خان کا ترک صدر ایردوان اور عوام سے اظہارِ یکجہتی

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کا ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ترک عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ’ترکیہ کے شہر استنبول میں جو دہشت گردی کا حملہ ہوا، جس میں کئی لوگ شہید اور زخمی بھی ہوئے تو میں صدر ایردوان اور وہاں کے عوام سے پوری پاکستانی قوم کی جانب سے افسوس بھی کرتا ہوں اور اظہارِ یکجہتی بھی کرتا ہوں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ہم تمام پاکستانی اس وقت حملے میں زخمی اور شہید ہونے والوں اور ان کے خاندان والوں کے لیے دعاگو بھی ہیں‘۔

قومی خبریں سے مزید