• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے آئندہ انتخابات کےلیے 47 ارب کی گرانٹ مؤخر کردی

حکومت نے آئندہ عام انتخابات کے لیے 47 ارب روپے کی الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی گرانٹ کی منظوری مؤخر کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کی گرانٹ کی منظوری مؤخر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ای سی پی گرانٹ کی منظوری مؤخر ہونے کے بعد تکنیکی گرانٹ کی منظوری کے لیے دوبارہ سمری پیش کرے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی منظوری بھی دی گئی۔

ای سی پی اجلاس میں کسان پیکیج 2022ء کی منظوری دی گئی، جس میں زرعی قرضوں کا حجم 1 ہزار 419 ارب سے بڑھا  کر 1802 ارب روپے کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ڈی اے پی کھاد کی قیمت 13 ہزار 750 روپے سے کم کر کے 11 ہزار 250 روپے کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں 3 لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے بلا سود قرضے دینے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل اور گیس کی درآمد پر 16 اعشاریہ 75 ڈالر پریمیئم کی منظوری دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پریمیئم پی ایس او کے علاوہ دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس میں میگا سولر منصوبوں کےلیے سیکیورٹی پیکیج معاہدے کی منظوری دی گئی، سولر منصوبوں کے لیے خصوصی ادائیگیوں اور سہ ماہی انڈیکسیشن کی تجویز مسترد کردی۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت بلٹ آپریٹ اینڈ ٹرانسفر بنیادوں پر سولر منصوبے لگانا چاہتی ہے، سولر منصوبے مہنگی بجلی کی پیداوار کم کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید