• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو ملے تحائف خریدنے والا سامنے آگیا


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سعودی ولی عہد کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے۔

توشہ خانہ کے تحائف کا سودا عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کروایا۔

توشہ خانہ کے تحائف لے کر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی دبئی پہنچیں۔

عمران خان سے توشہ خانہ کے تحفے خریدنے والا جیو نیوز پر سامنے آ گیا، دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں ساری پول کھول دی۔

دوران گفتگو عمر فاروق نے بتایا کہ پورے سیٹ کی اصل قیمت 2019ء میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز یعنی ایک ارب 70 کروڑ روپے تھی۔

خریدار نے مزید بتایا کہ فرح گوگی نے توشہ خانہ کے تحائف کے صرف 50 لاکھ ڈالرز مانگے، اس رقم میں ڈیل فائنل نہیں ہوئی۔

فرح گوگی اور خریدار میں معاملہ 20 لاکھ ڈالرز میں طے پا گیا، ساری رقم کیش لی گئی۔

رواں برس 21 اکتوبر کو توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 5 سال کےلیے نااہل قرار دیا تھا۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید