سی پی او راولپنڈی ایس شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں کے خلاف جو مقدمات درج ہوئے ہیں اس کی مکمل تحقیقات کریں گے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی ایس شہزاد بخاری نے کہا کہ عدالت نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بلایا تھا، 23 نومبر کو جو بھی ہدایات آئیں گی ان پر عمل کریں گے۔
سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں جو بھی نام سامنے آئیں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی، عدالت کے جو بھی احکامات ہیں ان پر پوری طرح عمل درآمد ہو گا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج کے حوالے سے پورا پلان بنائیں گے، عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے جو بھی ہدایات عدالت دے گی اس پر عمل کریں گے۔
ڈی سی راولپنڈی نے کہا کہ راستے کھلے رکھنے اور ٹریفک بحال کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔