• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف قتل کیس: وقار نے جان کے تحفظ کیلئے کینیڈین ہائی کمیشن سے رابطہ کرلیا

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس کے اہم کردار وقار نے کینیڈین ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وقار نے اپنی سلامتی سے متعلق خدشات کے بعد کینیڈین ہائی کمیشن سے رابطہ کیا اور استدعا کی کہ ارشد شریف کے قتل کے بعد جان کو خطرہ ہے، مجھے تحفظ کی ضرورت ہے۔

کینیڈین سفارتی حکام نے وقار کو جواب دیا کہ ہم ذاتی حیثیت میں تحفظ فراہم نہیں کرسکتے، تاہم وقار کینیڈا کے تمام شہریوں کو حاصل سہولتوں کے حقدار ہیں۔

وقار اور خرم کے وکیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میرے موکل خوفزدہ ہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے وقت خرم احمد وہ گاڑی چلا رہے تھے، جس پر پولیس نے گولیاں برسائیں تھی۔

ذرائع کے مطابق وقار احمد کینیڈا کی شہریت رکھتا ہے جبکہ خرم احمد نیروبی میں کام کرتا ہے اور وہیں رہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وقار احمد کے ایک اور بھائی کے پاس بھی کینیڈا کی شہریت ہے، وہ بھی وہیں رہتا ہے، وقار احمد، خرم اور جمشید خان ایموڈمپ کے بزنس پارٹنر ہیں۔

ارشد شریف قتل کیس کی تفتیش میں وقار احمد اور خرم احمد مرکزی کردار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید