• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5ایم این ایز کے بعد 15ایم پی ایز بھی پرویز خٹک کیخلاف میدان میں

پشاور( صباح نیوز)پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے بعد ایم پی ایز بھی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف میدان میں آگئے ۔ پانچ باغی ایم این ایز کو پندرہ سے زائد ایم پی ایز نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ عمران خان نے پارٹی میں اختلافات کا نوٹس لے لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میں حکومت کو قائم ہوئے تین سال ہو گئے لیکن کپتان کوشاید ٹیم ان کے معیار کے مطابق نہ مل سکی ۔ اسی لیے خان صاحب نے چند روز قبل دورہ پشاور کے دوران وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو پہلی بار کابینہ کا قبلہ درست کرنے کی سختی سے ہدایت کی ۔ کپتان کی ہدایت کا شاید الٹا ہی اثر ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے پانچ ارکان قومی اسمبلی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف میدان عمل میں اتر آئے ہیں جنہوں نے ناصرف وزیر اعلی کے خلاف پریس کانفرنس کی بلکہ انہیں تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ بھی قراردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناراض ایم این ایز میں ساجد نواز، خیال زمان، داور خان کنڈی، امیر اللہ خان اور جنید اکبر شامل ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ان ایم این ایز کو پندرہ سے بیس ایم پی ایز کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ناراض اراکین کی جانب سے بجٹ منظوری کے عمل میں حصہ نہ لینے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاہم اس صورت میں یہ ارکان اسمبلی نااہل بھی ہو سکتے ہیں ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بھی ارکان اسمبلی میں اختلافات کانوٹس لے لیا اور اس حوالے سے اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین