• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق نےشہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کی۔

پٹیشنر اور وکیل دونوں ہی کیس کی پیروی کے لیے عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا۔

وقفے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت دوبارہ کرتے ہوئے عمران خان کو مبینہ بیٹی ظاہرنہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاتِ نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا، معلومات چھپائیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت کاغذاتِ نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو بطور رکنِ اسمبلی نااہل قرار دے۔

درخواست گزار نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

قومی خبریں سے مزید