بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائیکورٹ کل فیصلہ سنائے گی، چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 14 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں۔
متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن سے قبل قانون سازی، حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی درستگی کی استدعا کی تھی۔
خیال رہے کہ کراچی میں بارشوں اور سیلاب کے باعث انتخابات اگست 2022 سے زیر التوا ہیں۔