• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گر گئی، 20 افراد جاں بحق

خیرپور سے دادو جانے والی وین سیہون ٹول پلازہ کے قریب کھڈے میں گرگئی۔ حادثے میں 20 خواتین، بچے اور بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 13 افراد زخمی ہیں۔

سندھ میں سیلابی صورتحال کے دو ماہ بعد بھی انڈس ہائی پر لگائے گئے کٹ اور کھڈے کو پُر نہیں کیا گیا۔

اس غفلت نے سیلاب سے بچ جانے والے مزید افراد کی زندگیاں نگل لیں۔

خیرپور سے دادو جانے والے افراد کی وین سیہون ٹول پلازہ کے قریب پانی کے اخراج کے لیے لگائے گئے کٹ اور کھڈے میں جاگری۔

حادثے کے بعد ریسکیو، انتظامیہ اور پولیس اہلکار امداد کے لیے پہنچ گئے، متاثرہ افراد کو نکال کر عبداللّٰہ انسٹیٹیوٹ اسپتال سیہون منتقل کیا گیا۔

عبداللّٰہ شاہ انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر معین الدین صدیقی کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 خواتین، 6 بچے اور 6 بچیاں شامل ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

قومی خبریں سے مزید