• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین صدیقی نے خواجہ سراؤں کیساتھ کام کرکے کیا سیکھا؟

نواز الدین صدیقی، فائل فوٹو
نواز الدین صدیقی، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی پہچان صرف اپنے فن کی بنیاد پر بنائی ہے۔

نواز الدین صدیقی اپنی تمام فلموں میں کافی مشکل اور مختلف کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں اور ہر مشکل کردار کو وہ بہترین انداز میں ادا کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی نئی فلم ’ہڈی‘ میں تقریباََ 90 سے زائد خواجہ سراؤں کے ساتھ کام کیا ہے۔

جس کے بعد اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں خواجہ سراؤں کے ساتھ کام کرنے اور فلم میں خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ فلم’ہڈی‘ میں حقیقی خواجہ سراؤں کے ساتھ کام کرنا ایک ناقابلِ یقین تجربہ رہا، اس کمیونٹی کے بارے میں مزید سمجھنے اور جاننے کا موقع ملنا ایک اعزاز ہے۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ سیٹ پر خواجہ سراؤں کی موجودگی اُنہیں بااختیار بنا رہی تھی۔

نواز الدین صدیقی نے خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے پر اپنی بیٹی کے ردِعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ’میری بیٹی بہت پریشان ہوئی جب اس نے  مجھے اسکرین پر ایک خاتون کے لباس میں دیکھا‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’ اب جب کہ وہ یہ جان گئی ہے کہ میں ایسا صرف اپنے کردار کے لیے ایسا نظر آتا ہوں تو وہ ٹھیک ہوگئی‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم میں خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کے بعد ان کے دل میں خواتین اداکاراؤں کے لیےاحترام مزید بڑھ گیا ہے کیونکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اتنی محنت کرتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید