بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی آئندہ آنے والی فلم ’ہڈی‘ میں وہ ایک منفرد انداز میں سامنے آرہے ہیں، اس فلم کا ایک عکس جمعرات کو ژی اسٹوڈیو کے آفیشل پیج پر شیئر کیا گیا۔
فلم میں نواز الدین صدیقی ٹرانس جینڈر کا کردار ادا کررہے ہیں، تاہم ان کے پرستار اس فلم کے حوالے سے ان کی مشابہت پر بحث کررہے ہیں۔
پرستاروں نے نواز الدین صدیقی کو اس نئے انداز میں کاجول، پریانکا چوپڑا یا پھر روینا ٹنڈن سے مشابہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ فلم ہڈی 2023 میں ریلیز ہوگی۔ پہلی تصویر میں وہ سبز سلکی ساڑھی اور ماتھے پر سرخ بندیا لگائے سرخ و سبز چوڑیاں پہنے ساڑھی میں ملبوس خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ جبکہ ایک اور تصویر میں تمام خواتین نے بائیں جانب دیکھنے پر مبنی پوز دیا ہے۔
فلم ہڈی کی ہدایت کاری اکشات اجے شرما نے دی ہے جبکہ وہ آدمایا بھالا کے ساتھ فلم کی کہانی نویسی میں بھی شریک ہیں۔ نواز الدین کے علاوہ فلم میں ٹائیگر شیروف اور تارا ستاریا بھی شامل ہیں۔