جاپان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے داغا گیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہمارے سمندر میں گرا ہے۔
وزیراعظم فومیو کیشیدا نے کہا کہ کسی بحری کشتی یا طیارے کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات نہیں ہیں لیکن میزائل فائر کیا جانا ناقابل قبول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف سے داغا گیا بیلسٹک میزائل ہمارے خصوصی اکنامک زون میں گرا ہے۔
یہ بات جاپانی وزیراعظم نے بینکاک میں بتائی جہاں وہ ایک علاقائی سمٹ میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔
جاپان کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے چین کے صدر سے شمالی کوریا کے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کردار ادا کرنے کے لیے بات کی ہے۔
جاپان کا خصوصی اکنامک زون ساحل سے 200 ناٹیکل میل تک پھیلا ہوا ہے اور یہ اس کی سمندری حدود میں شامل ہے۔