• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اسلام آباد انٹری روکنےکی تیاری مکمل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اسلام آباد میں انٹری روکنے کیلئے تیاری مکمل کرلی۔

اسلام آباد پولیس نے مظاہرین سے غیر روایتی طریقوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔

دستاویز کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو 567 آنسو گیس گنز اور 50 ہزار سے زائد شیل فراہم کر دیے گئے،  500 ربر بلٹ گنز، 37 ہزار 300 کارتوس،17 پیپر گن، 11 ہزار پیپر بال بھی اہلکاروں کے حوالے کردیے گئے۔

مظاہرین کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے ٹیموں کو اسپرے پینٹ بھی دیا گیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز اور سندھ پولیس کے  اہلکار بھی تیار ہیں۔

دستاویز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے علاوہ 5000 رینجرز اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، سندھ پولیس کے 500 اہلکار بھی صورتحال کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیں گے۔

چار ہزار 700 ایف سی اہلکار بھی اسلام آباد میں مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں، افسران سمیت اسلام آباد پولیس کے 3 ہزار اہلکار ایک شفٹ میں ڈیوٹی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید