• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی آج پہلے سے زیادہ منظم اور مقبول ہے، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج پارٹی پہلے سے کہیں زیادہ منظم، پختہ اور مقبول ہے۔

روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں مت گھبراؤ میں جھکنے والا نہیں، سازش کرکے عمران خان کو آپ سے دور کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کہتی تھی عمران خان سے معیشت نہیں سنبھل رہی، کہتے تھے ہمیں موقع ملا تو معیشت ٹھیک کر دیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سنا ہے پیٹرول کی عالمی قیمت نیچے آ گئی ہے، قیمت نیچے آ گئی کیا عوام کو اس کا فائدہ ہوا؟ 

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے لوگوں سے پوچھتا ہوں کیا گیس ہے؟ چولہا جلاتے ہو تو کیا نکلتا ہے؟ کہتے ہیں چولھا جلاتے ہیں تو شیر کی دھاڑ نکلتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دو نرالے جڑے ہیں، ایک نہلا اور ایک نہلے پر دہلا ہے، ایک وہ جو کہتا تھا پیٹ چاک کرکے لوٹی ہوئی دولت واپس لاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دولت تو واپس نہیں آئی کابینہ میں ان کو واپس لے آیا، پھر دوسرے صاحب کہتے مجھ پر تہمت لگی برطانیہ کی عدالت میں گھسیٹوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف ہم اپنی بات پر کھڑے ہیں آئیں اور جواب شکوہ جمع کرائیں۔

قومی خبریں سے مزید