برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے یوکرین کے لیے نئے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا، برطانیہ یوکرین کو 50 ملین پاؤنڈ کا ایئر ڈیفنس پیکیج دے گا۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد رشی سونک یوکرین کے پہلے دورے پر ہیں۔
کیف میں اعلان کرتے ہوئے رشی سونک نے کہا کہ روس کے ایرانی ڈرونز کے مقابلے کیلئے یوکرین کو نیا دفاعی پیکیج دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پیکیج میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز، ریڈار اور اینٹی ڈرون آلات شامل ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ موسم سرما کے لیے یوکرین کو انسانی امداد بھی دی جائے گی۔