• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستانی کوششیں رنگ لے آئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتے سے جاری کانفرنس میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک نے مالدار اور آلودگی پھیلانے والے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں پہنچنے والی تباہی کی تلافی کی جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو ہفتوں کے مذاکرات کے بعد مطالبہ منظور کر لیا گیا۔

وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ موسمیاتی انصاف کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 134 ملکوں کے لیے فنڈ قائم ہونے میں 30 سال کا طویل عرصہ لگا۔

اس سے قبل خبر ایجنسی سے گفتگو میں شیری رحمٰن نے کہا تھا کہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ کمزور لوگوں کے لیے ایک مثال ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید