• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شارعِ فیصل سے 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی کی شارع فیصل سے گرفتار کیے گئے ملزمان کے چہرے کپڑوں سے ڈھکے ہوئے ہیں
کراچی کی شارع فیصل سے گرفتار کیے گئے ملزمان کے چہرے کپڑوں سے ڈھکے ہوئے ہیں

کراچی میں ٹیپو سلطان پولیس نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں شارعِ فیصل پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے کے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایس ایچ او ٹیپو سلطان لیڈی انسپکٹر عظمیٰ خان کے مطابق ملزمان کامران اور عبدالوحید اس سے قبل سولجر بازار، شارعِ فیصل، پریڈی اور جمشید کوارٹرز میں بھی وارداتیں کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یہ ملزمان ڈکیتی، منشیات اور غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی کے مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہو چکے اور کئی بار جیل جا چکے ہیں۔

ایس ایچ او عظمیٰ خان کے مطابق ملزمان سے برآمد کیا گیا اسلحہ فارنزک کے لیے لیبارٹری بھیجا جا رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ملزم ہیں جو اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے مقدمات کے اندراج کے بعد شعبۂ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید