• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشاہد حسین انٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز کے شریک چیئرمین منتخب

مشاہد حسین سید—فائل فوٹو
مشاہد حسین سید—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید انٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز کے شریک چیئرمین منتخب ہو گئے۔

استنبول میں شریک چیئرمین آئی سی اے پی پی کے لیے مشاہد حسین کا نام تھائی لینڈ اور ایران نے پیش کیا۔

چین، کمبوڈیا، روس، لبنان، ترکیہ اور انڈونیشیا نے مشاہد حسین سید کی نامزدگی کی حمایت کی۔

اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین نے خود پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شرکاء کا شکریہ ادا۔

مشاہد حسین سید نے اپنے انتخاب کو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز بھی قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے سابق وزیرِ خارجہ کو ایک مرتبہ پھر  آئی سی اے پی پی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

استنبول میں ہونے والی کانفرنس میں 33 ممالک کی 70 سیاسی جماعتوں کے 200 نمائندے اور رہنما شریک ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید