پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سپریم کمانڈر کو دھمکی دینے والا کسی کو نظر نہیں آرہا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران اسماعیل نے کہا کہ ایسے بیانات کے خلاف سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کمانڈر کو دھمکی دینے والا کسی کو نظر نہیں آرہا، کرپٹ سپوت لاڈلا بنا ہوا ہے۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ سب سے بڑے منصب کی تضحیک کا مقصد آئین کی تذلیل ہے۔