• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 8 مہینوں میں معیشت ہر شعبے میں پیچھے گئی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 8 مہینوں میں معیشت ہر شعبے میں پیچھے گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مشینری کی درآمد میں 48 فیصد کمی ہوئی، اکتوبر 2021 تا اکتوبر 2022 پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 51 فیصد کم ہوئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بےروزگاری میں 22.5 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال مارچ تا ستمبر پاکستان کی برآمدات میں 19 فیصد کمی واقع ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گزشتہ سات مہینوں میں آئی ٹی کی برآمد میں 21 فیصد کمی آئی، اکتوبر 2021 تا اکتوبر 2022 ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 15فیصد کمی ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید