• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی کوششیں رنگ لے آئیں، موسمیاتی تباہی کے شکار غریب ممالک کیلئے بڑی خوشخبری

وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں رنگ لے آئیں، موسمیاتی تباہی کے شکار غریب ممالک کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

موسمیاتی نقصانات کے ازالے کے لیے عالمی فنڈ قائم کردیا گیا، ’ڈیمیج اینڈ لاس‘ فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیشرفت ہے۔

’ڈیمیج اینڈ لاس‘ فنڈ کے ذریعے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل سکے گی۔

 پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد مل سکے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف ’ڈیمیج اینڈ لاس‘ کے موضوع پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق گول میز کانفرنس کے شریک صدر تھے۔

وزیراعظم کانفرنس اور مصر کے صدر کی خصوصی دعوت پر کوپ 27 میں شریک ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید