کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ میں ایک ڈاکو اور شہری زخمی ہوا، ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہوا، فائرنگ کے دوران ایک شہری بھی شدید زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا، واقعہ سرجانی ٹاؤن فور کے چورنگی کے قریب پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے، ہلاک ڈاکو سے اسلحہ، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل ملی ہے، دوران مقابلہ ہلاک ڈاکو کے فرار 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی شہری کی شناخت 22 سال کے جنید کے نام سے ہوئی، زخمی شہری کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔