• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں پُرامن دھرنے کی درخواست دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پُرامن دھرنا دینے کی درخواست دے دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر پُرامن دھرنا دے گی، سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کریں گے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ 26 نومبر دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے، راولپنڈی انتظامیہ سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے پولیس اور انتظامیہ سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق 26 نومبر کو مارچ کے شرکاء علامہ اقبال پارک میں جمع ہوں گے، مرکزی اسٹیج مری روڈ پر سروے آف پاکستان کی عمارت کے سامنے لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر، شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مجوزہ مقام کا دورہ بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید