• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: افتخار ورائچ کالروی

صفحات: 160، قیمت: 400 روپے

ناشر: انسٹی ٹیوٹ آف پیپلز ہسٹری، کالرہ دیوان سنگھ، گجرات۔

غالباً اس سے پہلے بھی اس موضوع پرایک کتاب آچُکی ہے۔ زیرِتبصرہ کتاب میں گجرات کی اُن شخصیات پر نہایت تفصیل کے ساتھ مضامین تحریر کیے گئے، جو روحانیت، تاریخ، ادب، سیاست اور صحافت سے وابستہ رہیں۔ عنایت اللہ شاہ بخاری، راجہ عزیز بھٹی، قاضی فضل حق، محمّد خالد اختر، راجندرلال ملہوترا، مفتی احمد یارخان نعیمی، زہیر کنجاہی، روحی کنجاہی، ڈاکٹرصفدرمحمود، صاحب زادہ غلام دستگیر، میاں وحید الدّین، چوہدری نثار احمد، غلام ربانی، عالم لوہار، ریاض بٹالوی اور چوہدری جاوید اقبال جیسی نام وَر شخصیات کا تعلق بھی اسی مردم خیز خطّے سے ہے۔

اس اعتبار سے یہ کتاب ایک تاریخی دستاویز بن گئی ہے۔ نیز،ہر مضمون کے اختتام پر کسی شاعر کا ایک شعر مصنّف کے ادبی مزاج کا پتا دیتا ہے۔ ہر شخص کا کوئی نہ کوئی نظریہ ہوتا ہے اور اُس کا جُھکائو اپنے نظریے کے لوگوں کی طرف ہوتا ہے، مگر مصنّف نے تنگ نظری کا مظاہرہ نہیں کیا، بلکہ ہر نظریے اور مکتبِ خیال کے افراد پر نہایت دیانت داری سے لکھا۔ تنقید سے گریز اور اچھائیوں کو اُجاگر کیا، جس سے مصنّف کی اعلیٰ ظرفی کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔