عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کوک نے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیےاور بین الاقوامی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
جنگ کوک ورلڈ کپ کی کسی بھی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے پہلے کورین فنکار ہیں۔
اس لیے قطر میں ان کی فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس دنیا بھر میں موجود موسیقی کی مداحوں کے لیے حیرت انگیز اور تاریخی تھی۔
جنگ کوک کا فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد قطر سے جنوبی کوریا واپس پہنچنے پر زبردست استقبال کیا گیا۔
گلوکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیےجنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں گیمبو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مداحوں کا بہت بڑا ہجوم جمع تھا۔
سیول میں جنگ کوک کے اس زبردست استقبال کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور مداحوں کی جانب سے گلوکار کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔