• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، ایک جوان شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں ہوا جس میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ حوالدار عمر حیات نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے، آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں پاک فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید