• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمائما گولڈ اسمتھ کی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ برطانیہ میں کب ریلیز کی جائے گی،  نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم 24 فروری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کلاسک رومانٹک کامیڈی فلم کو جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔

ریلیز سے قبل ہی فلم بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل کر چکی ہے۔

پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ساتھ اس فلم کی کاسٹ میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جمائما کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اورشادی کی کہانی سے متاثر ہوکر لکھی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اس فلم کو 27 جنوری 2023 کو برطانیہ میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب یہ 24 فروری 2023 کو برطانیہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید