• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی فلمی میلے کا افتتاح ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ سے کیا جائے گا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی فلمی میلے ’سعودی عربین ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ کا افتتاح پاکستانی اداکارہ سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ سے کیا جائے گا۔

بحیرہ احمر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے دس روزہ فلمی میلے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ 

اس فلمی میلے کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا جس میں 61 ممالک کی 131 فلمیں دکھائی جائیں گی۔

شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کلاسک رومانٹک کامیڈی فلم کو جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔

اس سے قبل ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 10 ستمبر کو اپنے ورلڈ پریمیئر میں اس فلم کی میزبانی کی تھی۔

سجل علی کے ساتھ اس فلم کی کاسٹ میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جمائما کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اورشادی کی کہانی سے متاثر ہوکر لکھی گئی۔

واضح رہے کہ فلم واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید