• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان عاصم منیر کو آرمی چیف دیکھنا کیوں نہیں چاہتے تھے؟ شاہزیب خانزادہ کا تجزیہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ عاصم منیر نئے آرمی چیف بنیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس پورے معاملے کو عاصم منیر کی وجہ سے متنازع بنایا۔

شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں ان کا مسئلہ یہ نہیں کون آرمی چیف بنے، مسئلہ یہ ہے کہ عاصم منیر نہ بن جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عاصم منیر کو بہت پسند کرتے تھے، انہیں ڈی جی آئی ایس آئی بنایا وہ 6 ماہ اس عہدے پر رہے۔

شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ پھر خبریں آئیں کہ عاصم منیر نے عمران خان کے سامنے ثبوت رکھے جو بنی گالہ اور ان کے اہلخانہ سے متعلق تھے کہ کس قسم کی کرپشن ہورہی ہے۔

تجزیہ کار نے کہا کہ جنرل عاصم توقع کر رہے تھے کہ عمران خان ایکشن لیں گے لیکن عمران خان نے جنرل عاصم کے خلاف ایکشن لیا اور انہیں عہدے سے ہٹادیا۔

شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ اس لیے عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ عاصم منیر آرمی چیف بنیں کیونکہ یہ اصول کا نہیں ان کا ذاتی معاملہ تھا کہ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی نے ثبوت رکھے جو اس وقت کے وزیراعظم کو اچھے نہیں لگے۔

قومی خبریں سے مزید