• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات پر ایوان صدر سرکاری ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا، فواد چوہدری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات پر آج شام ایوان صدر سرکاری ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ  صدر مملکت عارف علوی سے عمران خان کی 45 منٹ تک ملاقات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان اور عارف علوی کی ملاقات پر تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صدر اور عمران خان  کی ملاقات، آرمی چیف کی تقرری پر آئینی، سیاسی، قانونی امور پر بات ہوئی، صدر علوی کی عمران خان  سے ہونے والی ملاقات سے متعلق مؤقف ہینڈ آؤٹ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت  عارف علوی اور عمران خان کے  درمیان ملاقات ہوئی، جس کے بعد عارف علوی عمران خان  کی رہائش گاہ سے  روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی آج شام ہی لاہور سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے، صدر عارف علوی کا سیکیورٹی پروٹوکول جاری کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید