پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے حوالے سے حکام نے تاحکم ثانی ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
مقامی انتظامیہ نے شہر کے مختلف مقامات پر ریسکیو کے فوری رسپانس کےلیے ہنگامی پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی میں کوڈ ریڈ نافذ کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کی اسپیشل ڈیوٹی لگادی ہے۔
راولپنڈی حکام کے مطابق پی ٹی آئی جلسے 280 سے زائد ریسکیو افسران اور اہلکار ایمرجنسی کور فراہم کریں گے۔
حکام نے قریبی اضلاع سے بھی ریسکیو اہلکار اور ایمرجنسی گاڑیاں منگوالی ہیں۔